ویسٹ انڈیز کے خلاف اسپنرز کی کارکردگی اہم ہو گی، کرکٹر سدرہ امین

ویسٹ انڈیز کے خلاف اسپنرز کی کارکردگی اہم ہو گی، کرکٹر سدرہ امین


قومی ویمن کرکٹر سدرہ امین نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف اسپنرز کی کارکردگی اہم ہو گی۔ 

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سدرہ امین نے کہا کہ ہوم کنڈیشن کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے، پاکستان نے ویسٹ انڈیز میں بھی میچز جیتے ہیں یہاں بھی اچھا کھیلیں گے۔

سدرہ امین کا کہنا ہے کہ پریکٹس میں کٹ، پل اور پاور ہٹنگ کی خصوصی تیاری کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز اور پاکستان کا موسم یکساں ہے، ہمارے میچز کم ہوتے ہیں لیکن ہم فٹنس پر مکمل توجہ دیتے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان وائٹ بال کے 8 میچز کھیلے جائیں گے جو تمام کے تمام کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ایرینا میں ہوں گے۔

دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا پہلا ون ڈے مقابلہ 18 اپریل کو ہو گا۔


اپنا تبصرہ لکھیں