بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کیریئر میں دوسری بار کسی سیریز میں 10 کی اوسط پہ بھی نہ پہنچ سکے۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف جاری ون ڈے سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں ویرات کوہلی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ ان کے انٹرنیشنل کیریئر میں یہ 32 واں موقع ہے جب وہ ’ڈک ‘ پر آؤٹ ہوئے ہیں۔
ویرات کوہلی پہلے ون ڈے میں 8 رنز اور دوسرے ون ڈے میں 18 رنز بناسکے تھے۔ یوں تین میچز کی سیریز میں انہوں نے صرف 8.6 کی اوسط سے مجموعی طور پر رنز 26 بنائے۔
اس سے قبل 2012 -13 میں جب پاکستان ٹیم نے بھارت کا دورہ کیا تھا تب ویرات کوہلی نے تین میچز میں 4.3 کی اوسط سے 13 رنز بنائے تھے۔
واضح رہے کہ ویرات کوہلی نے انٹرنیشنل کرکٹ میں آخری سنچری نومبر 2019 میں بنگلادیش کے خلاف بنائی تھی، اس کے بعد سے 68 اننگز میں کوئی سنچری اسکور نہیں کرسکے ہیں۔