ویرات کوہلی کی قیادت میں ورلڈکپ کیلئے 15 رکنی بھارتی اسکواڈ کا اعلان


نئی دہلی: بھارتی کرکٹ بورڈ نے ورلڈکپ کے لیے ویرات کوہلی کی قیادت میں 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

بی سی سی آئی کے مطابق پندرہ رکنی اسکواڈ میں روہت شرما نائب کپتان کے فرائض انجام دیں گے جب کہ اسکواڈ میں تین ورلڈ کپ کھیلنے والے مہندرا سنگھ دھونی بھی شامل ہیں۔

بی سی سی آئی کے مطابق انگلینڈ میں کھیلے جانے والے ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم ویرات کوہلی، روہت شرما، شیکر دھاون، مہندرا سنگھ دھونی، دنیش کارتھک، وجے شنکر، کیدر یادیو، ہاردک پانڈیا، کلدیپ یادیو، کے ایل یادیو، یزوندر چاہل، روندرا جدیجا، جیسپرت بھمرا، محمد شامی اور بھونیشور کمار پر مشتمل ہوگی۔

ورلڈ کپ 2019 کے لیے اب تک نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی جانب سے ٹیموں کا اعلان کیا جاچکا ہے اور پاکستان کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان 18 اپریل کو کیا جائے گا۔


اپنا تبصرہ لکھیں