ویرات کوہلی کی بیٹنگ سے جاوید میانداد بھی بیحد متاثر


کراچی: پاکستان کے سابق کپتان جاوید میانداد بھی بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی بیٹنگ سے بیحد متاثر ہیں۔

جاوید میانداد نے کہا کہ مجھ سے پوچھا گیا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم میں کون سب سے بہترین ہے تو میں نے کوہلی کا انتخاب کیا، مجھے زیادہ کہنے کی ضرورت نہیں ان کی پرفارمنس خود بولتی ہے، ویرات نے جنوبی افریقہ میں غیرمتوازن پچز پر بھی عمدہ پرفارم کیا، انھوں نے ایک سنچری بنائی، آپ نہیں کہہ سکتے کہ وہ فاسٹ بولرز سے خوفزدہ رہتے ہیں، باؤنسی پچز پر نہیں کھیل سکتے یا اسپنرز کا شکار ہوجاتے ہیں، وہ ایک کلین ہٹر ہیں، انھیں بیٹنگ کرتے ہوئے دیکھنا زبردست ہوتا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں