ویرات کوہلی نے اہلیہ انوشکا شرما کے ہمراہ بھوٹان میں 31ویں سالگرہ منائی


ھمپو / بھوٹان:  بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے اپنی اہلیہ انوشکا شرما کے ہمراہ بھوٹان میں 31 ویں سالگرہ منائی۔

ویرات کوہلی اپنی اہلیہ انوشکا شرما کے ہمراہ بھوٹان میں چھٹیاں گزار رہے ہیں وہیں پر انھوں نے اپنی 31 ویں سالگرہ بھی منائی۔ انوشکا نے اس موقع پر خوبصورت وادی میں کھینچی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کیں جبکہ کوہلی نے ٹویٹر پر ایک خصوصی نوٹ اپنے 15 سال کے ورژن کیلیے لکھا جب انھیں فیملی میں ’چیکو‘ کے نام سے پکارا جاتا تھا۔

انھوں نے لکھا کہ ویرات زندگی نے تمھارے لیے بڑی چیزیں اپنے پاس رکھی ہوئی ہیں مگر تمھیں ہر ایک کیلیے تیار اور ہر موقع جو ملے اسے حاصل کرنا ہوگا اور کبھی بھی کسی چیز کو اپنے لیے یقینی نہیں سمجھنا‘۔


اپنا تبصرہ لکھیں