ویرات کوہلی سے متعلق میرے پرانے بیان پر بات نہ کی جائے: بھارتی اداکارہ مرونال ٹھاکر

ویرات کوہلی سے متعلق میرے پرانے بیان پر بات نہ کی جائے: بھارتی اداکارہ مرونال ٹھاکر


بالی ووڈ اداکارہ مرونال ٹھاکر نے ماضی میں دیے گئے بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی سے محبت پر مبنی اپنے بیان کو میڈیا پر دوبارہ سے نہ دہرانے کی درخواست کی ہے۔

یاد رہے کہ اداکارہ مرونال ٹھاکر نے ماضی میں دیے گئے اپنے ایک بیان میں کرکٹر ویرات کوہلی سے محبت کا اظہار کیا تھا۔

اداکارہ مرونال سنگھ نے شاہد کپور کے ہمراہ اپنی فلم ’جرسی‘ کی تشہیر کے دوران ویرات کوہلی سے متعلق بات کرتے ہوئے اعتراف کیا تھا کہ ’ایک وقت تھا جب میں ویرات کوہلی کی محبت میں پاگل تھی۔‘

اداکارہ اس انٹرویو کے دوران جس فلم کی تشہیر کر رہی تھیں وہ بھی کرکٹ کے موضوع پر مبنی تھی۔

اداکارہ کی جانب سے دیا گیا یہ بیان گزشتہ روز بالی ووڈ انڈسٹری اور ستاروں سے متعلق نیوز شیئر کرنے والے انسٹاگرام پیج ’اینسٹینٹ بالی ووڈ‘ کی جانب سے ایک بار پھر شیئر کیا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا کی متعدد و یب سائٹس کے مطابق اداکارہ مرونال ٹھاکر نے میڈیا سے درخواست کی ہے کہ میرے ماضی میں دیے گئے اس بیان کو دوبارہ شیئر نہ کیا جائے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کا ویرات کوہلی سے محبت پر مبنی بیان جب مداحوں کی جانب سے ریڈ اِٹ پر شیئر کیا گیا تو مرونال ٹھاکر نے اس پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے ’اسٹاپ اِٹ اوکے‘ لکھا۔

اداکارہ کے اس ردِ عمل پر مداح اپنی اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں