قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے ن لیگ کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں پرچم کشائی کی اور اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ وہ قومیں آزاد نہیں ہوتیں جو معاشی طور پر آزاد نہ ہوں، اگر پاکستان کو دنیا میں اہم مقام دلانا ہے تو جھوٹے الزامات اور طعنہ زنی کی سیاست کو دفن اور شفاف احتساب کو پروان چڑھانا ہو گا۔
مسلم لیگ ن کےزیرِ اہتمام ماڈل ٹاؤن مرکزی سیکرٹریٹ میں جشن آزادی کی تقریب ہوئی، صدر مسلم لیگ ن محمد شہباز شریف نے پرچم کشائی کی اورکیک کاٹا، خواجہ سعد رفیق اوررانا ثنا اللہ سمیت دیگرارکان اسمبلی اور کارکنان بھی شریک ہوئے
شہباز شریف نےاپنےخطاب میں پوری قوم کوجشنِ آزادی کی مبارک باد پیش کی اور کہا کہ ہم نے پشاور کی ایک بی آر ٹی کے مقابلے میں 3 میٹرو بنائیں، احتساب کے نام پر انتقام لیا جارہا ہے، بیوروکریسی نے کام کرنا چھوڑ دیا،کشمیریوں کو ان کےحقوق دلوانےکیلئے لفاظی نہیں بلکہ عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔
شہباز شریف نےکہا کہ اللہ کے فضل و کرم سےنواز شریف دور میں جتنے بھی منصوبے لگے، وہ بالکل شفاف تھے، سوا دوسال میں ان کے خلاف ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی۔