بالی ووڈ کے معروف اداکار وکی کوشل کے موبائل فون کے وال پیپر نے انٹرنیٹ صارفین کے دل جیت لیے ہیں۔
اداکار وکی کوشل کی سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہے جس میں اُنہیں موبائل استعمال کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
وکی کوشل کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہے جس کی وجۂ شہرت اُن کی اہلیہ کترینہ کیف ہیں۔
اداکار کی تصویر میں اگر غور سے دیکھا جائے تو وکی کے وال پیپر پر اُن کی اہلیہ، معروف اداکارہ و ماڈل کترینہ کیف کے بچپن کی تصویر لگی ہوئی ہے۔
وکی کوشل کی اس تصویر کا وائرل ہونا ہی تھا کہ انٹرنیٹ صارفین اُن کے اس عمل کو خوبصورت اور بہترین شوہر قرار دے رہے ہیں۔