بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار وکی کوشل کی نئی ویڈیو نے مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔
حال ہی میں سوشل میڈیا پر اداکار وکی کوشل کی ایک ویڈیو خوب وائرل ہورہی ہے جس میں اُن کو اپنے مداحوں میں گھل ملتے ہوئے دیکھا گیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چند مداح اداکار کے ساتھ تصویر بنوانے کے لئے کھڑے ہوتے ہیں، مداحوں کو دیکھ کر وکی کوشل خود اُن کو اپنے پاس بُلاتے ہیں اور وہاں موجود تمام لڑکوں کے ساتھ تصویریں بنواتے ہیں۔
اداکار کی یہ ویڈیو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کی جارہی ہے جبکہ سوشل میڈیا صارفین بھی اس پر مختلف تبصرے کررہے ہیں۔
خیال رہے کہ وکی کوشل کا شمار بالی ووڈ کے بہترین اداکاروں میں ہوتا ہے اور ساتھ ہی وہ اپنی جاندار اداکاری کے حوالے سے بھی پہچانے جاتے ہیں۔