بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی خوبصورت اور مشہور اداکارہ کترنیہ کیف نے وکی کوشل سے شادی کے کچھ عرصے بعد ہی اپنی شادی سے متعلق انتہائی اہم انکشاف کردیا ہے۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ کترینہ کیف نے بتایا کہ شادی نے مجھے صبر سے دوسروں کی بات سُننا سکھایا ہے، مجھے اب سمجھ آیا کہ دوسروں کو بھی بات کرنے دینا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ اب بحث و مباحثے میں مجھے اس بات کا علم ہوتا ہے کہ کس وقت آپ کو خاموش رہنا چاہیے اور کب بولنا ہے تاکہ سامنے والا شخص بھی اپنی بات مکمل کر سکے۔
اداکارہ کترینہ کیف نے وکی کوشل سے متعلق بتایا کہ مجھے اس کی شخصیت بے حد اچھی لگتی ہے، میں اس کی ضدیں بھی برداشت کرتی ہوں۔
واضح رہے کہ اداکارہ کترینہ کیف ان دنوں اپنی آنے والی فلم ‘فون بھوت’ کی تشہیر میں ساتھی اداکاروں ایشان کھتر اور سدھانت چتورویدی کے ہمراہ مصروف ہیں۔
فلم “فون بھوت” 4 نومبر کو ریلیز کی جائے گی۔