پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل شعیب شاہین نے الیکشن کمیشن سے جیل میں عمران خان سے ٹکٹوں کی تقسیم کے لیے مشاورت کرنے کی اجازت مانگ لی۔
ان کا کہنا تھا کہ اڈیالہ جیل کے حکام ہمیں دستاویزات کےساتھ اندر نہیں جانے دیتے، بانی تحریک انصاف سے جیل میں مشاورت کی اجازت دی جائے۔
ممبر خیبرپختونخواہ نے کہا کہ اس معاملے کا تعلق ہم سے نہیں ہے، شعیب شاہین نے جواب دیا کہ یہ معاملہ صاف و شفاف الیکشن کا ہے آپ سن سکتے ہیں۔
ممبر الیکشن کمیشن نے استفسار کیا کہ اب تو آپ کا چیئرمین کوئی اور ہے پھر مشاورت کس سے کرنی ہے؟ وکیل نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی ہمارے لیڈر ہیں ان کے بغیر ٹکٹس نہیں دے سکتے۔
انہوں نے استدعا کی کہ سینئر وکلا جائیں گے آپ اجازت دلوائیں، چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ آپ درخواست دے دیں اس پر مناسب حکم دیتے ہیں۔