دبئی : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی طرف سے جاری کردہ حالیہ مینز ون ڈے ٹیم رینکنگ میں بھارت نے انگلینڈ سے پہلی پوزیشن چھین لی۔
آئی سی سی نے نئی ون ڈے ٹیم رینکنگ جاری کی ہے جس میں بھارت 123پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر براجمان ہے جبکہ انگلینڈ 122پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔
انگلینڈ کو ورلڈکپ 2019میں کینگروز کے ہاتھوں شکست کی وجہ سے رینکنگ میں تزلی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
اگر انگلینڈ بھارت کے خلاف میچ میں کامیابی حاصل کرلے تو وہ دوبارہ پہلی پوزیشن پر قبضہ کر سکتا ہے۔
پاکستان ٹیم کی بات کی جائے تو پاکستان 96 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر موجود ہے۔