ون پلس کے 2 نئے فلیگ شپ فونز متعارف


چینی کمپنی ون پلس نے اپنے 2 فلیگ شپ اسمارٹ فونز متعارف کرا دیئے ہیں۔

گزشتہ روز ایک ایونٹ میں ون پلس 7 اور ون پلس 7 پرو متعارف کرائے گئے اور یہ پہلی بار ہے کہ اس کمپنی نے ایک ساتھ 2 فلیگ شپ فونز پیش کیے۔

ون پلس 7 گزشتہ سال کے ون پلس 6 ٹی کا اپ ڈیٹ ماڈل ہے جبکہ سیون پرو زیادہ پریمیئم ماڈل ہے جبکہ سیون پرو کا ایک فائیو جی ورژن بھی ہے جو فی الحال چند ممالک تک محدود ہوگا۔

ون پلس 7

فوٹو بشکریہ ون پلس
فوٹو بشکریہ ون پلس

ون پلس 7 میں 6.41 انچ آپٹک امولیڈ ڈسپلے دیا گیا ہے۔

یہ فون اسنیپ ڈراگون 855 پراسیسر، 6 سے 8 جی بی ریم اور 128 سے 256 جی بی اسٹوریج کے آپشنز دیئے گئے ہیں۔

اس فون میں اینڈرائیڈ پائی آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج کمپنی نے اپنے آکسیجن او ایس 9.5 سے کیا ہے۔

فون میں 3700 ایم اے ایچ بیٹری 20 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے۔

اس فون میں ڈوئل بیک کیمرا سیٹ اپ دیا گیا ہے جس میں سے ایک 48 میگا پکسل جبکہ دوسرا 5 میگا پکسل کیمرا ہے جبکہ فرنٹ پر 16 میگا پکسل کیمرا سیلفی کے لیے دیا گیا ہے۔

ون پلس 7 پرو

فوٹو بشکریہ ون پلس
فوٹو بشکریہ ون پلس

دوسری جانب ون پلس 7 پرو فل گلاس باڈی کے ساتھ ہے جس میں 6.7 انچ کا فلوئیڈ امولیڈ ڈسپلے 2 کے ریزولوشن اور 90Hz ریفریش ریٹ دیا گیا ہے۔

اس فون میں بھی اسنیپ ڈراگون 855 پراسیسر موجود ہے جبکہ 6، 8 اور 12 جی بی ریم کے ساتھ 128 سے 256 جی بی یو ایف ایس 3.0 اسٹوریج دی گئی ہے۔

اینڈرائیڈ پائی آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج کمپنی نے اپنے آکسیجن او ایس 9.5 سے کیا ہے جبکہ 4000 ایم اے ایچ بیٹری کے لیے کمپنی نے Warp چارج 30 فاسٹ چارجنگ ٹیکنالوجی دی ہے۔

یہ اس کمپنی کا پہلا فون ہے جس میں بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ پدیا گیا ہے جن میں سے ایک کیمرا 48 میگا پکسل سنسر سے لیس ہے جبکہ دوسرا 8 میگا پکسل اور تیسرا 16 میگا پکسل کیمرا ہے۔

اس ڈیوائس میں تھری ایکس آپٹیکل زوم دیا گیا ہے جبکہ فرنٹ پر 16 میگا پکسل کا پوپ اپ سیلفی کیمرا ہے۔

ون پلس سیون کے 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 66 ہزار پاکستانی روپے سے زائد جبکہ 8 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والا فون لگ بھگ 76 ہزار پاکستانی روپے میں فروخت کیا جائے گا۔

دوسری جانب ون پلس سیون پرو کا سکس جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 94 ہزار پاکستانی روپے سے زائد میں فروخت ہوگا جبکہ 8 جی بی ریم/ 128 جی بی اسٹوریج والا فون 99 ہزار پاکستانی روپے اور 12 جی بی ریم/ 256 جی بی اسٹوریج والا ورژن ایک لاکھ 6 ہزار پاکستانی روپے میں دستیاب ہوگا۔


اپنا تبصرہ لکھیں