ونڈو، اسپلٹ یا پورٹ ایبل ایئرکنڈیشنر میں زیادہ بہتر کونسا ہوتا ہے؟

ونڈو، اسپلٹ یا پورٹ ایبل ایئرکنڈیشنر میں زیادہ بہتر کونسا ہوتا ہے؟


حالیہ برسوں کے دوران پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایئرکنڈیشنر (اے سی) کا استعمال بڑھ گیا جس کی وجہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے درجہ حرارت میں اضافہ ہے۔

مگر اے سی بھی مختلف اقسام کے ہوتے ہیں، کچھ افراد سینٹر ایئر کا نظام پسند کرتے ہیں جس میں وینٹس کے ذریعے ٹھنڈی ہوا کو گھر کے مختلف حصوں تک پہنچایا جاتا ہے۔

مگر دیگر ونڈو یا پورٹ ایبل ایئر کنڈیشنرز پر انحصار کرتے ہیں۔

ونڈو اے سی، وال یا اسپلٹ اے سی اور پورٹ ایبل ایئر کنڈیشنر مارکیٹ میں دستیاب 3 مقبول ترین آپشن ہیں۔

ہر ایک کے اپنے فوائد ہیں اور کسی یونٹ کو لینے سے قبل گھر کے حجم اور بجٹ کا خیال بھی رکھنا ہوتا ہے۔

تو ان تینوں ایئرکنڈیشنرز میں نمایاں فرق کو جانیں اور فیصلہ کریں کہ آپ کے گھر کے لیے کونسا بہتر ہے۔

ونڈو ایئرکنڈیشنر

ونڈو ایئرکنڈیشنر ایک چھوٹی مشین ہوتی ہے جو کسی اوپن ونڈو میں فٹ آجاتی ہے تاکہ گھر یا کمرے کو ٹھنڈا کیا جاسکے۔

یہ یونٹس کھڑکی سے باہر کی ہوا کو کھینچ کر ٹھنڈ کرکے کمرے میں پھینک دیتے ہیں، اس کے علاوہ وہ کمرے میں گرم ہوا اور نمی کو بھی کھینچ کر باہر خارج کردیتے ہیں۔

اس قسم کے اے سی کو لگانے کے لیے آپ کو کھڑکی کی پیمائش کرنا ہوگی اور اس کے مطابق درست سائز کا انتخاب کرنا ہوگا۔

پورٹ ایبل ایئر کنڈیشنر

پورٹ ایبل ایئرکنڈیشنر ایسا یونٹ ہوتا ہے جسے آپ گھر میں کہیں لگا لگاسکتے ہیں، ونڈو اے سی کے برعکس یہ پورٹ ایبل یونٹس گھر کے اندر ہوتے ہیں۔

ان ایئرکنڈیشرنز کے ساتھ ایک پائپ اور ایک ونڈو کٹ ہوتی ہے، یہ کٹ کھڑکی کے بیشتر حصوں کو سیل کردیتی ہے اور ایک چھوٹا سوراج برقرار رہتا ہے جس سے پائپ کو گزارا جاتا ہے تاکہ نمی کو باہر نکالا جاسکے۔

یہ اے سی گھر میں موجود ہوا کو لیتے ہیں اور اس کو ٹھنڈا کرکے گھر میں واپس پھینک دیتے ہیں۔

اس کے زیادہ مہنگے ماڈلز 2 پائپس کے دستیاب ہوتے ہیں ایک گھر سے باہر ک یتازہ ہوا کو کھینچتا ہے اور دوسرا کمرے کی نمی اور گرم ہوا کو باہر خارج کرتا ہے۔

یہ یونٹس اس وقت بہت کارآمد ہوتے ہیں جب گھر میں متعدد کمرے ہوں اور ان کے لیے کئی اے سی خریدنا نہ چاہتے ہوں۔

آپ ایک یونٹ کو دن بھر میں ایک سے دوسری جگہ منتقل کرسکتے ہیں۔

وال ایئرکنڈیشنر

یہ لگ بھگ ونڈو یونٹ جیسے ہی ہوتے ہیں یعنی جس میں ہوا کوائلز سے گزار کر کمرے میں ٹھنڈٰ ہوا بھیجی جاتی ہے۔

یہ باہری دیوار کے ایک سوراخ میں نصب ہوتے ہیں اور ونڈو یونٹ کے مقابلے مں کمرے میں کم جگہ گھیرتے ہیں اور زیادہ عرصے تک کام کرتے ہیں۔

ایک اچھی بات یہ ہے کہ ان کو آسانی سے بدلا بھی جاسکتا ہے کیونکہ بس باہر موجود یونٹ ٹھیک ہونا چاہیے، مگر ان کی کوریج کا حصہ مختصر ہوتا ہے۔

قیمت

ان تینوں کی قیمتیں مختلف ہوسکتی ہیں جس کا انحصار اس بات پر ہوتا ہے کہ کس برانڈ کو ترجیح دیتے ہیں جبکہ کمرے کی گنجائش بھی اس حوالے سے اہمیت رکھتی ہے۔

مثال کے طور پر پورٹ ایبل اے سی چھوٹے کمروں کو ٹھنڈے کرنے کے لیے بہترین ہوتے ہیں اور ان کی قیمت اتنی ہی گنجائش والے ونڈو اے سی سے زیادہ ہوسکتی ہے۔

اس کے مقابلے میں وال ایئرکنڈیشنر کچھ مہنگا ہوسکتا ہے مگر یہ بجلی دیگر یونٹس کے مقابلے میں کم خرچ کرتے ہیں تو طویل المعیاد بنیادوں پر بجلی کے بل میں بچت سے وہ اضافی خرچہ پورا ہوجاتا ہے۔

انسٹالیشن

پورٹ ایبل اے سی کو انسٹال کرنے کےل یے زیادہ محنت کی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ ان کو کسی بھی کمرے میں رکھا جاسکتا ہے اور ونڈوز کٹ نمی اور گرمی کو باہر نکالتی ہے۔

ونڈوز اور وال اے سی کو لگانا کچھ مشکل ہوتا ہے، ایک تو ان کا وزن کچھ زیادہ ہوتا ہے اور اکیلے لگانا بہت مشکل بلکہ خطرناک بھی ہوسکتا ہے۔

اگر اٹھابھی لیں تو بھی ان کو محفوظ طریقے سے انسٹال کرنا کسی بڑے چیلنج سے کم نہیں ہوتا۔

جگہ بچانا

کسی بھی جگہ لے جانا اور آسانی سے انسٹال ہونا پورٹ ایبل اے سی کی خاصیت ہے مگر جب جگہ گھیرنے کی بات ہو تو وال اور ونڈو اے سی کو نمایاں سبقت حاصل ہوتی ہے۔

ان دونوں کا سب سے بڑا فائدہ یہی ہے کہ انہیں فرش پر رکھنے کی ضرورت نہیں ہوتی، جو ویسے تو بڑے گھروں میں کوئی مسئلہ نہیں مگر چھوٹے گھروں میں ضرور ہوتا ہے۔

چھوٹے اپارٹمنٹس میں رہنے والوں کے لیے ونڈو اے سی زیادہ بہتر انتخاب ہوتا ہے کیونکہ وال اے سی کو لگانے کے لیے بھی کچھ زحمت ہوسکتی ہے۔

شور

اے سی کی کسی بھی قسم کا انتخاب کریں کچھ شور کا سامان تو ہوگا، مگر تینوں میں وال اے سی اس حوالے سے بہتر ہوتا ہے۔

ان کی آواز باقی دونوں کے مقابلے میں کم ہوتی ہےْ

بہتر کونسا ہے؟

جب آپ تینوں میں سے کسی کا انتخاب کرنا چاہتے ہیں تو اپنے گھر یا کمرے کے حجم کو ذہن میں رکھنا اہم ترین عنصر ہے۔

اگر گھر بڑا ہے اور مختلف کمروں کو مختلف اوقات میں ٹھنڈا کرنا چاہتے ہیں تو پورٹ ایبل اے سی اچھا انتخاب ہے۔

اگر چھوٹے یا اپارٹمنٹ میں رہتے ہیں تو ونڈو یا وال اے سی بہتر ہے، ونڈو اے سی تو پورے گھر کو بھی ٹھنڈا کرسکتا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں