وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب، گیس قیمتوں میں اضافے کی توثیق کی جائیگی

وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب، گیس قیمتوں میں اضافے کی توثیق کی جائیگی


اسلام آباد: وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا جس میں گیس قیمتوں میں اضافے کی توثیق کی جائیگی۔

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کل وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا، وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملک کی معاشی و سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ کابینہ کی اقتصادی رابط کمیٹی کی سفارشات کی منظوری بھی دی جائے گی۔

کابینہ اجلاس میں گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے متعلق بھی ای سی سی کے فیصلے کی توثیق ہو گی، غیر قانونی تارکین وطن کی واپسی کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔

غیر قانونی معاشی سرگرمیوں کے خلاف جاری آپریشنز کے نتائج سے بھی وفاقی کابینہ کو آگاہ کیا جائیگا، آئی ایم ایف حکام کے ساتھ نومبر میں مذاکرات کے ایجنڈے سے متعلق بھی بریفنگ دی جائیگی جبکہ ملک میں امن وامان کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائیگا۔


اپنا تبصرہ لکھیں