وفاقی کابینہ اور پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا اجلاس 17 اکتوبر کو طلب


مجوزہ 26ویں آئینی ترمیم پیش کرنے کےلیے وفاقی کابینہ، قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس 17 اکتوبر کو طلب کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق جمعرات 17 اکتوبر کے وفاقی کابینہ اجلاس میں 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق آئینی تریم پر پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس 17 کے بجائے کل 16 اکتوبر کو ہوگا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری کو قومی اسمبلی کا اجلاس 17 اکتوبر کی شام 4 اور سینیٹ اجلاس شام 5 بجے بلانے کی سمریاں بھجوادی گئی ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں