استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے سربراہ جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ وعدے کا پابند ہوں، جس کے ساتھ کھڑا ہوتا ہوں پھر ساتھ رہتا ہوں۔
ملتان میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ عجیب بات ہے میرا گھر یہاں ہے مجھے کہاں جاتا ہے لایا گیا ہے، دیہی ہو یا شہری سب کے مسائل ایک جیسے ہیں، شیر بھی آگیا اور عقاب بھی آگیا، اللہ بہتری کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ میں وعدے کا پابند ہوں، کسی کے ساتھ کھڑا ہوتا ہوں تو پھر ساتھ رہتا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ میں این اے 150 میں لوگوں کی خدمت کرنے آیا ہوں، اس حلقے میں آنے کا مقصد لوگوں کے مسائل حل کرنا ہے، ایک بزرگ نے کہا گلی ابھی ٹھیک کرواؤ، انہیں کہا کروا دیتا ہوں۔
جہانگیر ترین نے کہا کہ کوشش کریں گے ایسے کام کریں جس سے مہنگائی کنٹرول میں آجائے، معیشت ہر چیز کی بنیاد ہے، بڑے بڑے ملکوں کے نام تگڑی معیشت کی وجہ سے ہے۔