وطن کا دفاع، ریکٹ تھامنے والے ہاتھوں نے ہتھیار اٹھالیے

وطن کا دفاع، ریکٹ تھامنے والے ہاتھوں نے ہتھیار اٹھالیے


پیرس:  ریکٹ تھامنے والے ہاتھوں نے وطن کے دفاع کیلیے ہتھیار اٹھالیے، یوکرین کے سابق ٹینس پلیئر الیگزینڈر  ڈولگوپولوف اپنے وطن واپس پہنچ  گئے۔

33 سالہ پلیئر نے انسٹاگرام پوسٹ  میں کہا کہ ہیلو کیف، میں اپنے گھر  کے دفاع کیلیے واپس لوٹ آیا  ہوں، میں ایک ہفتے میں ریمبو نہیں بن جاؤں گا مگر مجھے ہتھیار  چلانا آتے ہیں، یہ میرا گھر ہے اور میں اس کا دفاع کروں گا۔ یاد رہے کہ ان سے قبل یوکرین کے سابق ٹینس پلیئر سرگئی اسٹاخووسکی نے بھی روسی حملے کے بعد اپنے ملک کی آرمی جوائن کرلی تھی۔


اپنا تبصرہ لکھیں