وسیم اکرم کا غیر ضروری مشورے دینے والے سوشل میڈیا صارفین پر طنز

وسیم اکرم کا غیر ضروری مشورے دینے والے سوشل میڈیا صارفین پر طنز


قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان وسیم اکرم نے غیر ضروری مشورے دینے والے سوشل میڈیا صارفین پر طنز کرتے ہوئے اُنہیں ایک مشورہ دیا ہے۔

وسیم اکرم نے حال ہی میں ایک ویب شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے مختلف موضوعات پر دلچسپ گفتگو کی۔

اُنہوں نے سوشل میڈیا پر غیر ضروری مشورے دینے والے صارفین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ میری آپ سے درخواست ہے کہ براہ کرم دوسروں کو نصیحتیں کرنا بند کریں کیونکہ یہ دیکھ کر بہت عجیب لگتا ہے کہ ایسے لوگ دنیا کے کامیاب اور مشہور لوگوں کو مشورے دے رہے ہیں جن کے سوشل میڈیا پر بمشکل دو فالورز ہوتے ہیں۔

وسیم اکرم نے کہا کہ منفی تبصروں اور مشوروں کے بجائے خوشی اور مثبت سوچ کو پھیلائیں اور اگر کوئی شخص ایسا ہے جسے آپ پسند نہیں کرتے تو بھی مثبت بات کریں یہ عمل آپ کے اپنے لیے حوصلہ افزائی اور سکون کا باعث ہوگا۔


اپنا تبصرہ لکھیں