لاہور:
وسیم اکرم نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ کراچی سے دبئی جانےو الی پرواز کے دوران ان کی گھڑی کھو گئی ہے، ایئرپورٹ پر متعلقہ کاؤنٹرز سے بھی رابطہ کرنے پر کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ سابق کپتان نے گھڑی کو خاندان کا وراثتی تحفہ قرار دیتے ہوئے اس کی اپنی زندگی میں اہمیت بھی اجاگر کرنے کی کوشش کی۔
جواب میں ایئرلائن کی طرف سے وسیم اکرم کو پیغام دیا گیا کہ فلائٹ کی تفصیلات اور ای میل ایڈریس ارسال کریں، متعلقہ شعبہ گھڑی تلاش کرنے کی کوشش کرے گا۔
وسیم اکرم کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر یہ پیغام جاری کرنے پر دلچسپ تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیا، ایک صارف کا کہنا تھا کہ آپ شاید خاندانی وراثت میں ملنے والی چیزوں کا مطلب نہیں سمجھتے، چند ایک نے انہیں پرانی گھڑی بھول کر نئی خریدنے کا مشورہ بھی دے دیا۔