وزیر ریلوے شیخ رشید کورونا سے صحت یاب ہوگئے


 وزیر ریلوے شیخ رشید احمدکا کورونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آگیا۔

ملٹری اسپتال میں زیر علاج وزیر ریلوے شیخ رشید کورونا وائرس سے صحت یاب ہوگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشیدکا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے جنہیں آج اسپتال سے ڈسچارج کردیا جائے گا۔

صحت یابی کے بعد شیخ رشید نے کہا کہ دعا کرنے پر  پوری قوم کاشکریہ ادا کرتے ہیں۔

نہوں نے  وزیر اعظم عمران خان اورآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے بھی خیرت دریافت کرنے پر شکریہ اداکیا۔

خیال رہے کہ  وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد میں 8 جون کو کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد سے وہ ایم ایچ اسپتال راولپنڈی میں زیرعلاج تھے۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور اب تک قومی و صوبائی اسمبلیوں کے کئی ارکان وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں جب کہ کچھ وائرس سے انتقال بھی کرگئے۔


اپنا تبصرہ لکھیں