اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے وزیراعظم کی تنخواہ میں اضافے سے متعلق اپوزیشن رکن اسمبلی کا الزام جھوٹا قرار دے دیا۔
اپنے ایک بیان میں سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ وزیر اعظم کی تنخواہ میں اضافے سے متعلق پارلیمنٹ میں اپوزیشن کے ایک رکن اسمبلی کا الزام سراسر جھوٹ پر مبنی ہے۔
انہوں نے کہا ایک منتخب عوامی نمائندے کی جانب سے ایسے غیر ذمہ دارانہ رویے کی توقع نہیں۔
شبلی فراز کا کہنا تھا کہ عمران خان نے وزیراعظم ہاؤس کے اخراجات بھی کم کیے ہیں۔