وزیراعلیٰ پنجاب کے پرنسپل سیکرٹری سمیت 4 اعلیٰ ٰافسران کے تقرر و تبادلے


لاہور: پنجاب حکومت نے وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری سمیت 4 اعلیٰ افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دیے۔

پنجاب حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق ساجد ظفر ڈال سے پرنسپل سیکرٹری کا اضافی چارج واپس لے کر گریڈ 21 کے طاہر خورشید کو وزیراعلیٰ کا پرنسپل سیکرٹری تعینات کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ساجد محمود چوہان کو سیکرٹری بلدیات، شاہد زمان کو ڈی جی پنجاب اسکلز ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور ظہیر حسن کو ڈپٹی کمشنر نارووال تعینات کیا گیا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں