وزیراعلیٰ سندھ کا گیس کے معاملے پر مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلانے کا مطالبہ

وزیراعلیٰ سندھ کا گیس کے معاملے پر مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلانے کا مطالبہ


کراچی: وزیراعلیٰ سندھ نے گیس کے معاملے پر مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا۔

سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ وفاق کو گیس معاملے پر مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس کے لیے خط لکھیں گے، سی سی آئی میں سندھ کے تین وفاقی نمائندے ہیں جن کا پی پی سے کوئی تعلق نہیں ہے ، ان تینوں ارکان کو ہماری حمایت کرنی چاہیے۔

انہوں نےکہا کہ فروری میں تھرکول پاور پلانٹ سے بجلی پیداوار شروع ہو جائے گی، پوری امید ہے وفاق آئین اور قانون کے مطابق سندھ کو حق دے گا


اپنا تبصرہ لکھیں