وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ قومی احتساب بیورو (نیب)کراچی کے دفتر میں پیش ہوئے اور مختلف کیسز سے متعلق دستاویزات جمع کرائیں۔
ذرائع کے مطابق محکمہ اطلاعات سندھ میں غیرقانونی بھرتیوں پر نیب کی تحقیقات جاری ہیں، اسی حوالے سے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو نیب کراچی کے دفترطلب کیا گیا تھا۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ تقریباً ایک گھنٹہ نیب کے دفتر میں موجود رہے جہاں ان سے نیب افسران نے غیرقانونی بھرتیوں، روشن سندھ منصوبہ، شوگر سبسڈی اور اور گندم بحران سے متعلق سوالات کیے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے روشن سندھ منصوبے اور دیگر کیسز سے متعلق دستاویزات بھی نیب حکام کو پیش کیں۔
بعد ازاں وزیر اعلیٰ سندھ نے ڈائریکٹر جنرل نیب کراچی نجف مرزا سے بھی ملاقات کی۔