اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے امریکا کے بعد افغانستان کا دورہ بھی سابق سربراہان کی نسبت کم خرچ میں مکمل کیا۔
روزنامہ جنگ میں شائع ایک خبر کے مطابق وزیراعظم نے کابل کا دورہ صرف11ہزار امریکی ڈالرز میں مکمل کیا جب کہ سابق وزیراعظم نوازشریف نے 2015 میں دورہ افغانستان 58000 ہزار ڈالرز میں کیا۔
اس کے علاوہ راجاپرویز اشرف کا 2012 میں دورہ افغانستان قومی خزانےکو 51000 ڈالرز میں پڑا تھا اور سابق صدرآصف زرداری نے بھی 2009 میں 44000 ہزار ڈالرز کی خطیر رقم خرچ کی۔