وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کئے گئے بیان پر قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
عمران خان نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم سے پہلےکئی قومیں تباہ ہوئیں جہاں طاقتور کے لیے ایک قانون اور کمزور کے لیے دوسرا قانون تھا۔
مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے بھی سوشل میڈیا پر وزیراعظم کے بیان پر درعمل دیتے ہوئے لکھا کہ یہاں حکمران کی غیر قانونی طور تعمیر رہائش گاہ کو ریگولرائز کیا جاتا ہے اور غریبوں کےگھروں کو گرا دیا جاتا ہے۔
شہباز شریف نے مزید لکھا کہ اللہ تعالی ہمیں صحیح راستے پر چلنے کی رہنمائی عطا فرمائے۔