وزیراعظم کا بیرون ملک کورونا سے پاکستانیوں کی اموات پر اظہار افسوس


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے بیرون ملک کورونا سے پاکستانیوں کی اموات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ بیرون ملک مقیم اور کام کرنے والے کئی پاکستانیوں کے کورونا وائرس سے انتقال پر دکھ ہوا۔

انہوں نے کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر خدمات انجام دینے والوں کے انتقال پر ان کے اہلخانہ سے بھی افسوس کا اظہار کیا۔

Imran Khan

@ImranKhanPTI

I am saddened by the news of the death of countless Pakistanis living & working abroad who have fallen victim to the COVID19. Many died while serving in the frontline of the global war against COVID19. My condolences & prayers go their families.

1,973 people are talking about this

وزیراعظم نے کورونا میں مبتلا افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک تمام پاکستانی ہمارا فخر ہیں، ہم کبھی بھی آپ تمام لوگوں کو نہیں بھلا سکتے۔

وزیراعظم عمران خان نے بیرون ملک پاکستانیوں کو فخر اور عظیم اثاثہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ زر مبادلہ اور خیراتی کاموں کے ذریعے پاکستان کی ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کررہے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں