اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ایف اے ٹی ایف کے معاملے پر مشاورت وسیع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کو آج مدعو کرلیا جس میں وزیراعظم سینیٹرز سے ایف اے ٹی ایف سمیت اہم قانون سازی پر مشاورت کریں گے جب کہ بل پاس کرانے کا حتمی لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم سینیٹرز کو ایف اے ٹی ایف سے متعلق ضروری ہدایت بھی دیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ حکومت نےآئندہ ہفتےمشترکااجلاس یاقومی اسمبلی اورسینیٹ اجلاس ایک ساتھ بلانےکی منصوبہ بندی بھی کرلی۔