اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس کے باعث انڈسٹری کی زبوں حالی پر نوٹس لیتے ہوئے صنعتوں کی بحالی کا پلان طلب کر لیا۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے وزارت صنعت و پیداوار سے انڈسٹری کی بحالی کا پلان طلب کر لیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ انڈسٹری کی صورتحال کے حوالے سے وزیر اعظم کو آج وزارت صنعت اور معاشی ٹیم کے ارکان بریفنگ دیں گے جس میں تمام صنعتوں کی بحالی کا پلان پیش کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بریفنگ کے دوران وزیراعظم کو کورونا کی وجہ سے متاثرہ صنعتوں کو دیے گئے پیکج کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے بریفنگ کے بعد انڈسٹریز سے متعلق اہم فیصلےمتوقع ہیں۔