نئی دہلی:
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو اس وقت شدید شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب وہ سب کے سامنے دریائے گنگا کی صفائی کا معائنہ کرنے کے بعد سیڑھیاں چڑھتے ہوئے دھڑام سے گر پڑے۔
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اپنی اوٹ پٹانگ حرکتوں یا خفگت اُٹھانے کے باعث باقی تمام وزرائے اعظم کے مقابلے میں غالباً سب سے زیادہ خبروں میں رہتے ہیں، ایسا ہی ایک منظر بھارتی ریاست اترپردیش میں دیکھنے میں آیا۔
سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دریائے گنگا کی صفائی کا معائنہ کرنے کے بعد وزیراعظم مودی اتل گھٹ کی سیڑھیوں پر تیزی سے اوپر چڑھ رہے ہیں تاہم ایک موقع پر ٹھوکر لگنے کی وجہ سے فرش پر اوندھے منہ گر پڑتے ہیں۔
اس سے قبل بھی وزیراعظم نریندر مودی کی اسی طرح کی مضحکہ خیز ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہیں جس میں کبھی وہ نہایت بھونڈے انداز میں عالمی رہنماؤں کو جھپی مارتے ہیں اور کبھی مہمانوں کیساتھ اوٹ پٹانگ حرکتیں کرتے نظر آتے ہیں جس پر ان کا خوب مذاق اُڑایا جاتا ہے۔