وزیراعظم عمران خان کے پسندیدہ ڈرامے سے متاثر ہو کر میکسیکن جوڑا مسلمان ہو گیا


وزیراعظم عمران خان کا پسندیدہ ترکش ڈرامہ سیریل ’ارتغل‘ سے متاثر ہو کر میکسیکن جوڑنے نے اسلام قبول کر لیا۔

ترک میڈیا کے مطابق سیلال ال جنہوں نے اس مقبول ترین ڈرامہ میں عبدالرحمٰن کا کردار ادا کیا تھا، حال ہی میں انہوں نے 22 ویں سالانہ مسلم امریکن سوسائٹی کی تقریب میں شرکت کی۔

اس موقع پر اداکار سیلال ال نے ترکی اور اس ڈرامہ کے حوالے سے ایک خطاب بھی کیا۔

فوٹو: بشکریہ ترکش ویب سائٹ

سیلال ال زکوٰۃ فاؤنڈیشن کے مہمان تھے جب کہ اس تقریب میں پورے امریکا کے مسلمان اُن سے ملنے آئے تھے اور اداکار بڑے جوش و خروش کے ساتھ سب مہمانوں سے ملے۔

اس تقریب کے اختتام پر ایک میکسیکن جوڑے نے اسلام قبول کرنے کا اعلان کرتے ہوئے مشہور اداکار کی مدد سے قرآن پاک کی تلاوت بھی کی۔

فوٹو: بشکریہ ترکش ویب سائٹ

اسلام قبول کرنے کے بعد میکسیکن جوڑے نے کہا کہ ’ہم ترکی کے ڈرامے ارتغل اور اس ملک کی دنیا بھر میں انسانی خدمت کے اقدامات سے متاثر ہو کر اسلام قبول کرنے کا فیصلہ کیا۔‘

میکسیکن جوڑے نے جب اسلام قبول کر لیا تو ترکی کے معروف اداکار نے جوڑےکو انگریزی اور ہسپانوی زبان میں قرآن پاک کا تحفہ دینے کے ساتھ ترکی کا جھنڈا بھی دیا۔

ترکی کا یہ معروف ڈرامہ 13 ویں صدی میں اناطولیا میں سلطنت عثمانی کے قیام سے قبل کے دور کی کہانی بیان کرتا ہے۔

Iftikhar Durrani@DuraniIftikhar

Glorifying muslim Heroes and Islamic history , Prime Minister Imran Khan has directed PTV to air ‘Ertugrul’

https://www.arabnews.pk/node/1593201/pakistan 

PM Khan asks PTV to air famous Turkish fiction drama ‘Ertugrul’ in

ISLAMABAD: Pakistan’s state television, the PTV, is set to air a famous Turkish historical fiction series “Dirilis: Ertugrul” dubbed in Urdu soon, the state broadcaster told Arab News on Monday. The

arabnews.pk

612 people are talking about this

واضح رہے کہ چند روز قبل وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے پاکستان ٹیلی ویژن نیٹ ورک پر اس ترکش ڈرامے کو نشر کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا جس کے بعد ڈرامے کی اردو زبان میں ڈبنگ کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔

عرب نیوز مطابق یہ ترکش ڈرامہ جلد ہی اردو زبان میں ڈب ہونے کے بعد پاکستان کے سرکاری چینل پی ٹی وی پر نشر کیا جائے گا۔


اپنا تبصرہ لکھیں