وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق کابینہ کے اجلاس میں 17 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائےگا جب کہ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم منظوری کیلئے وفاقی کابینہ میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ کابینہ سے منظوری کے بعد ایمنسٹی اسکیم صدارتی آرڈیننس کے ذریعہ نافذ کی جائے گی، صدارتی آرڈیننس کے ذریعے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کا اطلاق 30 جون 2019 تک ہوگا۔

ذرائع کے مطابق یکم جنوری 2000 سے سرکاری عہدہ رکھنے والے ایمنسٹی اسکیم سے مستفید نہیں ہوسکیں گے۔


اپنا تبصرہ لکھیں