ٹیکساس ( راجہ زاہد اختر خانزادہ نمائیندہ جنگ) امریکہ کی ریاست ٹیکساس کی ممتاز کاروباری شخصیت اور “ہلال امتیاز” حاصل کرنے والے سید جاوید انور نے اسلام آباد میں وزیر اعظم سیکرٹریٹ میں پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی۔ پاک امریکہ تعلقات، تیل و گیس اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور زیر بحث آئے۔ اس موقع پر عاطف اقبال خان، سجاد برکی، ضیاء الحق اور سید جعفر موجود ہیں۔