وزیراعظم اور دیگر سیاسی رہنماؤں کی اسلام آباد یونائٹیڈ کو مبارکباد

وزیراعظم اور دیگر سیاسی رہنماؤں کی اسلام آباد یونائٹیڈ کو مبارکباد


وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر سیاسی رہنماؤں نے پی ایس ایل 9 جیتنے پر اسلام آباد یونائٹیڈ کو مبارکباد دی ہے۔

اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ یہ کسی ایک ٹیم کی نہیں پاکستان کی جیت ہے، کرکٹ کا کھیل پوری قوم کو متحد کرتا ہے۔

وزیراعظم نے پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد پر پی سی بی، سیکیورٹی فورسز، منتظمین اور شائقین کرکٹ کو خراج تحسین اور بین الاقوامی کھلاڑیوں سے خصوصی طور پر اظہار تشکر کیا۔

علاوہ ازیں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ فائنل میچ میں دونوں ٹیموں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔

دوسری جانب گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو پی ایس ایل جیتنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ پی ایس ایل سیزن 9 میں شائقین کو بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملی۔

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل سے ملک خصوصاً کراچی کی رونقوں میں اضافہ ہوا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں