بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا کہنا ہے کہ فٹنس پلان کی وجہ سے وزن میں کمی پر والدہ کی تشویش دور کرنا مشکل ہوگیا تھا۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ 2010میں سخت ٹریننگ اور خوراک میں احتیاط کی وجہ سے دبلا ہونے لگا تو والدہ کی جانب سے روز فکرمندی کا اظہار کیا جاتا کہ کتنے کمزور ہوتے جارہے ہو،اکثر مائیں ایسا ہی کہتی ہیں، ان کو سمجھانا مشکل ہوتا ہے کہ کھیل کیلیے درکار پروفیشل ازم اور صحت کے بارے میں عمومی فکر مندی میں فرق ہوتا ہے۔
ویرات کوہلی نے کہا کہ اگر کوئی بچہ فربہ نظر نہیں آتا تو یہی کہا جاتا ہے کہ بیمار ہوگیا، کوئی مسئلہ ہے، میری والدہ بھی کئی روز تک اسی طرح کے جملے دہراتی رہیں، کبھی کبھی ان کی باتوں پر عجیب سا احساس بھی ہوتا تھا کہ پورا دن محنت کرو، فٹنس میں بہتری کیلیے سخت ٹریننگ کے بعد اگلے روز سننے کو ملے کہ بیمار اور کمزور لگ رہے ہو۔