وزارت توانائی کی کے الیکٹرک کےفیول نہ ملنے کےدعوؤں کی تردید


وفاقی حکومت نے کے الیکٹرک کے فیول نہ ملنے کے دعوؤں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی اور فورم پر ایندھن فراہمی کو لوڈشیڈنگ کے ساتھ جوڑنا درست نہیں۔

ترجمان وزارت توانائی کا کے  الیکٹرک سے متعلق بیان پر کہنا ہے کہ کے الیکٹرک نے تسلیم کر چکی ہے کہ 190 کے بجائے 290 ایم ایم سی ایف ڈی گیس مل رہی ہے۔

ترجمان  نے بتایا کہ کےالیکٹرک نےاپنے بجلی تقسیم کے نظام میں مطلوبہ سرمایہ کاری نہیں کی، ایندھن فراہمی ایک طرف کےالیکٹرک کاسسٹم  تیار بجلی لینے سے بھی قاصر ہے لہٰذا کسی اور فورم پرایندھن فراہمی کولوڈشیڈنگ کےساتھ جوڑنادرست نہیں۔

ترجمان وزارت توانائی کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک یہ بھی تسلیم کرچکی ہے کہ اسے وفاقی حکومت سے اضافی بجلی مل رہی ہے، وفاقی حکومت نے تو کے الیکٹرک کو 1000میگاواٹ دینےکی آفر بھی کی ہے لیکن اس کے لیے کےالیکٹرک کو500 کے وی گرڈ بنانا اور سسٹم میں سرمایہ کاری کرنا ہے۔

 ترجمان وزارت توانائی  کے مطابق کے الیکٹرک نیشنل گرڈ سے ملنے والے 800 میگاواٹ میں سے 750میگاواٹ سے زیادہ اٹھانے کی سکت نہیں رکھتا۔

علاوہ ازیں وفاقی حکومت نے کے الیکٹرک کو مزید 500 ٹن فرنس آئل فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا ہے تاکہ پرانا بن قاسم پلانٹ چلایا جاسکے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کو اضافی 300 میگاواٹ بجلی دینے کے لیے وفاقی حکومت این ٹی ڈی سی کی لائنوں کو اپ گریڈ کرے گی۔


اپنا تبصرہ لکھیں