ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی بنگلادیش کرکٹ ٹیم کا اعلان


ڈھاکا: بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

بی سی بی کے مطابق فاسٹ بولر مشرفی مرتضی بنگلادیش کرکٹ ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دیں گے جب کہ شکیب الحسن نائب کپتان ہوں گے۔

اسکواڈ میں تمیم اقبال، لٹن داس، سومیا سرکار، مشفیق الرحیم، محمود اللہ، شکیب الحسن، محمد مٹھن، صابر رحمان، محمد سیف الدین، مہدی حسن، روبیل حسین، مستفیض الرحمان اور ابو جاوید شامل ہیں۔

یاد رہے کہ انگلینڈ میں منعقدہ کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کا افتتاحی میچ 30 مئی کو میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلا جائے گا جس کے لیے اب تک نیوزی لینڈ، آسٹریلیا اور بھارت کی جانب سے ٹیم کا اعلان کیا جاچکا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں