ورلڈ کپ ٹرافی آج کراچی میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی


کراچی: آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کی ٹرافی آج کراچی لائی جائے گی۔

ورلڈ کپ ٹرافی کی تقریبِ رونمائی معین خان کرکٹ اکیڈمی میں ہوگی جہاں شائقین کے لیے کانسرٹ اور فوڈ فیسٹیول بھی منعقد کیا گیا ہے۔

اس سے قبل ورلڈ کپ ٹرافی کی نمائش اسلام آباد اور لاہور میں کی گئی جہاں شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد نے ٹرافی کے ساتھ سیلفیز اور تصاویر بھی بنوائیں۔

ورلڈ کپ ٹرافی پاکستان میں نمائش کے لیے 11 اپریل کو پہنچائی گئی تھی جس کی نمائش ملک کے بڑے شہروں میں کی جارہی ہے۔

یاد رہے کہ ورلڈ کپ 2019 کا آغاز 30 مئی سے ہوگا اور ایونٹ کا افتتاحی میچ میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلا جائے گا۔


اپنا تبصرہ لکھیں