دبئی:
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے وار اپ میچ میں بھارت نےآسٹریلیا کو 8 وکٹ سے شکست دے دی۔ دبئی میں ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے وارم اپ میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بھارت کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیااور مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹ کے نقصان پر 152 رنز بنائے۔
آسٹریلیا کی جانب سے اسٹیون اسمتھ 57، مارکس اسٹونس41 اور گلیون میکسویل 37 رنز بناکر سرفہرست رہے۔ ڈیوڈ وارنر صرف ایک رن بناسکے، مچل مارش کھاتہ کھولے بغیر پویلین واپس لوٹے، کپتان ایرون فنچ بھی صرف 8 رنز ہی بناسکے۔ بھارت کی جانب سے روی چندر ایشون نے 2، بھنیشور کمار ، جڈیجا اور راہول چاہر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
بھارت نے مطلوبہ ہدف 17.5 اوورز میں پورا کرلیا۔ کپتان روہت شرما نے 60 رنز کی اننگز کھیلی اور کے ایل راہل 39 رنز بنائے جب کہ ہارڈک پانڈیا 14 اور سوریاکمار یادو 38 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔