ورلڈ کپ وارم اپ میچ: انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو شکست دیدی

ورلڈ کپ وارم اپ میچ: انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو شکست دیدی


ابو ظہبی: 

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو 13 رنز سے شکست دیدی۔ ابو ظہبی میں ہونے والے آئی سی سی 20 ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔

ڈیوڈ میلان 11 اور آئن مورگن صرف 10 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ جوز بٹلر نے انگلینڈ کو سہارا دیا اور 51 گیندوں پر 73 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ جونی بیئر اسٹو نے 30 اور سام بلنگز نے 27 رنز بنائے۔ انگلینڈ نے 6 وکٹ کے نقصان پر 163 رنز بنالیے۔ نیوزی لینڈ کے ایش سودھی 3 وکٹیں لینے میں کامیاب ہوئے۔

ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم آخری اوور میں 150 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے مارٹن گپٹل 41، اش سوڈھی 25، ڈیون کونوے 20، ٹم ساؤتھی 10 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔ انگلینڈ کی جانب سے مارک ووڈ نے 4 اور عادل رشید نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں