ورلڈ کپ میں کرس گیل کو اپنی ساکھ بچانے کا چیلنج درپیش

ورلڈ کپ میں کرس گیل کو اپنی ساکھ بچانے کا چیلنج درپیش


سینٹ جونر: 

ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈین اسٹار کرس گیل کو اپنی ساکھ بچانے کا چیلنج درپیش ہوگا۔کرس گیل نے یہ ثابت کرنا ہے کہ صرف ایک ڈھلتی ہوئی عمر کے اسٹار پلیئر نہیں بلکہ بدستور کارکردگی کی وجہ سے شہ سرخیوں کی زینت بن سکتے ہیں، 42 سالہ کرس گیل کے بارے میں یہ رائے پائی جاتی ہے کہ انھیں میگا ایونٹ کیلیے ویسٹ انڈین ٹیم کا حصہ میرٹ پر نہیں بلکہ پرانی ساکھ کی وجہ سے بنایا گیا۔

یہ بات گزشتہ دنوں سابق فاسٹ بولر کرٹلی امبروز بھی کہہ چکے جس کے بعد گیل نے کہا تھا کہ ان کے دل میں اب سابق اسٹار کی کوئی عزت باقی نہیں رہی۔

ایک کیریبیئن صحافی کا کہنا ہے کہ 2016 میں کھیلے گئے آخری ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد سے گیل کی پرفارمنس زوال کا شکار ہوئی ہے، انھیں میرٹ پر ٹیم کا حصہ نہیں بنایا گیا، اب انھیں ٹیم میں اپنی موجودگی کو ثابت کرنا ہوگا۔


اپنا تبصرہ لکھیں