ورلڈ کپ میں بڑی اننگز نہیں کھیل پایا، کپتان روحیل کا اعتراف


لاہور: 

قومی انڈر19 ٹیم کے کپتان روحیل نذیر نے کہا ہے کہ ٹورنامنٹ میں بہترین کھلاڑی بننا چاہتا تھا لیکن بڑے اسکور نہیں کرسکا۔

روحیل نذیر نے کہا کہ ابھی تک جتنے ٹورنامنٹ کھیلے بیشترمیں بہترین کھلاڑی قرار پایا، ورلڈ کپ میں جانے سے قبل اچھی پرفارمنس دے رہا تھا۔ ٹورنامنٹ میں بہترین کھلاڑی بننا چاہتا تھا لیکن بڑے اسکور نہیں کرسکا، زمبابوے کے خلاف ٹیم نے بڑا مجموعہ حاصل کیا لیکن میں کھیل کے آغاز میں ہی آؤٹ ہو گیا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ میں  پریشر تھا، ایک یا دو میچز میں پرفارم نہ کر پانے کا مطلب یہ نہیں کہ پرفارم نہیں کرسکتے۔


اپنا تبصرہ لکھیں