دوحا: فیفا ورلڈ کپ میں قطر کے یخ بستہ اسٹیڈیمز فٹبالرز کو بیمار کرنے لگے۔
قطر کے یخ بستہ اسٹیڈیمز فٹبالرز کو بیمار کرنے لگے، برازیل کے اینٹونی نے اپنی ناساز طبیعت کا ذمہ دار ایئرکنڈیشننگ سسٹم کو قرار دے دیا۔
ان کا کہنا ہے کہ میرے ساتھی کھلاڑی بھی کھانسی اور گلے کی خرابی کا شکار ہوگئے، کئی تو ٹریننگ میں بھی شریک نہیں ہوسکے۔