ساؤتھمپٹن:
انگلش فاسٹ بولر اسٹورٹ براڈ نے بابر اعظم کو ورلڈ کلاس بیٹسمین قرار دیتے ہوئے انھیں دوسرے ٹیسٹ میں آؤٹ کرنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
اسٹورٹ براڈ نے کہاکہ بابر اعظم حقیقت میں ایک ورلڈ کلاس پلیئر اور آپ ان کے شاٹس خود دیکھ سکتے ہیں، ہم جانتے ہیں کہ وہ ایک بڑی وکٹ ہیں، میں انھیں آؤٹ کرنے پر بہت زیادہ خوش ہوں، میں سمجھتا ہوں کہ اگر ہم چند مواقع ضائع نہیں کرتے تو پاکستان ٹیم کو بہت جلد پویلین بھیج سکتے تھے۔
واضح رہے کہ ساؤتھمپٹن ٹیسٹ میں بابر اعظم وکٹ پر ڈھائی گھنٹے گزارنے کے بعد 47 رنز پررخصت ہوگئے تھے۔