ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز: شعیب ملک کی بہترین کارکردگی پر ثناء جاوید کی تعریفیں

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز: شعیب ملک کی بہترین کارکردگی پر ثناء جاوید کی تعریفیں


ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 2024ء انگلینڈ میں جاری ہے جہاں پاکستان چیمپئنز، لیجنڈ سابق کھلاڑی یونس خان کی کپتانی میں میچز کھیل رہے ہیں۔

گزشتہ روز بھی ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 2024ء میں پاکستان نے اپنے دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز کو 29 رنز سے شکست دے دی۔

میچ کے دوران شعیب ملک نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 54 رنز بنا کر مین آف دی میچ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

شعیب ملک کی دوسری اہلیہ، اداکارہ ثناء جاوید جن کی نظر اپنے شوہر کی ہر جیت پر ہوتی ہے، انہوں نے اس بار بھی شعیب ملک کو ’ہیرو‘ قرار دینے سے گریز نہ کیا۔

اداکارہ ثناء جاوید نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شعیب ملک کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اُنہیں ٹیگ کیا اور کمنٹ میں اُن کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے  ’ہیرو‘ لکھا۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

دوسری جانب شعیب ملک نے بھی اپنی اس جیت پر انسٹاگرام کا استعمال کرتے ہوئے کرکٹ کو اپنی محبت قرار دیا۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

شعیب ملک کا انسٹاگرام کی اسٹوری پر لکھنا تھا کہ ’میں وہ کر رہا ہوں جو مجھے پسند ہے اور جو میں کرتا ہوں مجھے اس سے محبت ہے۔‘


اپنا تبصرہ لکھیں