ورلڈ بینک پاکستان کو فش فارمنگ کے لیے 20 کروڑ ڈالر قرض دے گا


 لاہور: 

ورلڈ بینک پاکستان کو فش فارمنگ کیلیے 20 کروڑ ڈالر کا قرضہ دے گا۔

ورلڈ بینک نے پاکستان کو فش فارمنگ کیلیے 20 کروڑ ڈالر کا قرضہ دینے پر رضا مندی ظاہرکردی ہے۔ محکمہ جنگلات و آبی حیات کے2بڑے منصوبے ورلڈ بینک کے تعاون سے شروع کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق ورلڈ بینک کی جانب سے ملنے والے قرض میں سے پنجاب حکومت کو ماہی پروری کی بہتری اور نئے منصوبوں کے آغاز کے لیے 9 ارب 50 کروڑ کا حصہ دیا جائے گا، ورلڈ بینک سے ملنے والے بقیہ فنڈز مختلف صوبوں میں آبی حیات کی بہتری کے منصوبوں کے لیے خرچ کیے جائیں گے۔


اپنا تبصرہ لکھیں