ورلڈکپ کے بعد روہت شرما اور ویرات کوہلی کو آرام دینے کا فیصلہ

ورلڈکپ کے بعد روہت شرما اور ویرات کوہلی کو آرام دینے کا فیصلہ


ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کے کئی سینئر کھلاڑیوں کو آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بھارتی کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ کے بعد زمبابوے کا دورہ کرے گی جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلی جائے گی جس کا پہلا میچ 6 جولائی کو شیڈول ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دورۂ زمبابوے کے لیے کپتان روہت شرما اور ویرات کوہلی سمیت کئی سنئیر کھلاڑیوں کو آرام دیا جائے گا اور بھارتی ٹیم میں آئی پی ایل کے پرفارمرز کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق کھلاڑیوں کو ورک لوڈ مینجمنٹ کے تحت آرام دیا جائے گا۔

دورۂ زمبابوے پر سوریا کمار یادیو، ہاردیک پانڈیا، جسپریت بمراہ اور ریشبھ پنٹ بھی ٹیم میں شامل نہیں ہوں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رتو راج گائیکواڈ بھارتی ٹیم کی قیادت کے لیے مضبوط امیدوار ہیں جبکہ سنجو سیمسن کا نام بھی کپتانی کے لیے زیرِ غور  ہے۔

دورۂ زمبابوے کے لیے ابھیشک شرما، ریان پراگ، میانک یادیو، ہرشیت رانا، نتیش ریڈی، وجے کمار وائشک اور یش دیال کو موقع دیا جائے گا۔


اپنا تبصرہ لکھیں