ورلڈکپ: نیوزی لینڈ کا جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ


لندن: ورلڈکپ میں آج نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔   

کرکٹ ورلڈ کپ میں آج ایک میچ نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کے درمیان برمنگھم کے ایجبیسٹن گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا جس کا آغاز کچھ دیر میں ہوگا۔

برمنگھم کے ایجبیسٹن گراؤنڈ میں دونوں ٹیموں کو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے آمنے سامنے ہونا تھا لیکن گراؤنڈ گیلا ہونے کے باعث میچ تاخیر کا شکار  ہوگیا تھا

ایونٹ میں اب تک نیوزی لینڈ نے 4 میچز کھیلے جن میں 3 میں کامیابی اور ایک میچ بارش کی نذر ہوا جب کہ جنوبی افریقی ٹیم نے اب تک 5 میچز کھیلے جس میں سے 3 میں ناکامی ایک میں کامیابی اور ایک میچ بارش کی نذر ہوا۔

پوائنٹس اسکورنگ ٹیبل پر نیوزی لینڈ کی ٹیم 7 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور جنوبی افریقی ٹیم 3 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں نمبر پر ہے


اپنا تبصرہ لکھیں