جوہانسبرگ:
سابق جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلیسی نے ورلڈکپ 2011 میں شکست کے بعد خود اور اہلیہ کو قتل کی دھمکیاں ملنے کا انکشاف کیا ہے۔سابق جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلیسی نے ورلڈکپ 2011 کے کوارٹرفائنل میں نیوزی لینڈ سے شکست کے بعد خود اور اہلیہ کو قتل کی دھمکیاں ملنے کا انکشاف کیا ہے۔ اس میچ میں 222 رنزکے تعاقب میں گریم ااسمتھ الیون 40 بالز قبل ہی 172 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی
ڈوپلیسی نے ایک انٹرویو میں کہاکہ اس میچ کے بعد سوشل میڈیا پر مجھے اور اہلیہ کو موت کی دھمکیاں دی گئیں، بہت زیادہ الٹی سیدھی باتیں کہیں گئیں، کچھ تو ذاتیات پر اتر آئے اور ایسی چیزیں کہیں جومیں یہاں پر دہرا تک نہیں سکتا، صرف میرے ساتھ ہی ایسا نہیں ہوا بلکہ دوسرے کھلاڑیوں کو بھی اسی قسم کی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا، جس کی وجہ سے ہم اپنا سوشل سرکل محدود کرنے پر مجبور ہوگئے تھے۔